منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لوگوں سے آج معذرت کرتا ہوں، موسم کی خرابی کے باعث کراچی نہ آسکا انہوں نے کہا کہ کراچی آنے کا مقصد میگا پروجیکٹ کا افتتاح تھا، 3فلائی اوور اور 2 اہم شاہراہوں کا افتتاح کرنا تھا۔

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبو ں کی تفصیل آپ عوام کو بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جس کے اوپر جانے سے ملک اوپر جائےگا، کراچی پر برا وقت آتا ہے تو پورے پاکستان پر برا اثر پڑتا ہے، سندھ میں پی ٹی آئی حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی ترقی چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے باعث سارے فنڈز صوبوں کو منتقل ہوئے، یقین دلاتا ہوں سندھ اور کراچی کی ترقی کے لیے پوری محنت کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، کراچی کی ترقی کامطلب روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں