کراچی:چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی کےقریب دھابیجی اکنامک زون کا ٹینڈر آج کھلےگا۔
ایک بیان میں چیئرمین نے سی پیک کے جاری منصوبوں کے حوالے سے بتایا کہ ڈی آئی خان موٹروے پر کام جاری ہے جسے ژوب تک لےکرجائیں گے جب کہ ہوشاب سےآواران کی سڑک پر کام شروع کرنےجا رہےہیں۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک پرمحنت کشوں اورافرادی قوت کو استعمال کرنا ہے، 9سے3اسپیشل اکنامک زونز ابتدائی ترجیحات میں شامل ہیں۔
ان کے مطابق رشکئی پر ترقیاتی معاہدےکی رسمی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور رشکئی کے اکنامک زون کیلئےایک ہزار ایکڑ زمین لےچکے ہیں۔
چیئرمین نے بتایا کہ فیصل آبادمیں اسپیشل اکنامک زون کاسنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے جب کہ کراچی کےقریب دھابیجی اکنامک زون کاٹینڈرآج کھلےگا۔
Comments
- Advertisement -