تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ناخلف لالچی بیٹے نے باپ کی جان لے لی

بھارت میں ناخلف بیٹے نے 10 لاکھ روپے کے لالچ میں اپنے بوڑھے باپ کی جان لے لی۔ گرفتاری کے بعد کرائے کے قاتلوں کی مدد سے قتل کرانے کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سنگین واقعہ مدھیہ پردیش کے علاقے باروانی میں پیش آیا ہے جہاں بیٹے نے 10 لاکھ روپے کی انشورنس رقم ہتھیانے کے لیے اپنے بوڑھے باپ کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے اس نے کرائے کے قاتلوں سے مدد لی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے باروانی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوئی۔ پہلے پہل تو اس کو سیدھا حادثہ سمجھا گیا تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ یہ اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے اور اس قتل کے منصوبے کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کا بیٹا ہے۔

اس حوالے سے باروائی کے ایس پی دیپک کمار شکلا نے بتایا کہ 10 نومبر کو ہمارے تھانے میں چھگن پوار نامی شخص کی سڑک حادثے میں موت کی اطلاع دی گئی جس کی بنیاد پر سینڈوا سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

ایس پی کے مطابق ابتدا میں تو اسے حادثہ سمجھا جاتا تھا لیکن جب ہماری ٹیکنیکل ٹیم نے جرم کی تفتیش کی اور سائبر شواہد کا جائزہ لیا تو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ جس گاڑی سے حادثہ پیش کیا وہ کافی دیر سے اس جگہ کے چکر لگا رہی تھی۔ مزید تفتیش کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کو مہاراشٹر میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مقتول کے بیٹے کا کال ریکارڈ بھی حاصل کر لیا جس سے پولیس کو پتہ چلا کہ چھگن پوار کے بیٹے انیل نے حادثے سے پہلے ایک ملزم کو کال کی تھی۔ اس کے بعد انیل کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا گیا۔

پولیس کے مطابق پہلے تو اس نے کچھ فرضی کہانی بنانے کی کوشش کی تاہم پولیس کی سخت پوچھ گچھ کے بعد اس نے اپنے والے کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کرانے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں انیل نے اعتراف کیا کہ اس کے والد کے پاس 10 لاکھ روپے کا بیمہ تھا جس کو ہتھیانے کے لیے اس نے اپنے باپ کو قتل کرنے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے میں تین کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کیں۔

انیل نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد ہر روز صبح کی سیر کے لیے جاتے تھے۔ واقعے کے دن انیل نے مبینہ طور پر ملزم کو اس وقت فون کیا جب اس کے والد صبح کی سیر پر چلے گئے۔ اس کے بعد ملزمان چھگن پوار کو ان کی پک اپ گاڑی سے گھات لگانے کے لیے تاک میں رہے اور جیسے ہی وہ نشانے پر آئے ملزمان نے ان پر گاڑی چڑھا دی جس سے ان کی موت ہو گئی۔

پولیس نے انیل پوار سمیت قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے واردات کو انجام دینے میں استعمال ہونے والی گاڑی سمیت دیگر تمام چیزیں ضبط کر لی ہیں۔

Comments

- Advertisement -