وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سےگوادر دھرنےکےشرکا میں پیسوں کی تقسیم کے معاملے پر وضاحت آگئی۔
ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نےچند غریب خواتین اور بچوں کو پیسے دیئے۔
ترجمان عبدالرحمان کیتھران نے واضح کیا کہ ماؤں بہنوں کو گھر جا کر چادر کے پیسےدینا بلوچستان کی قبائلی روایت ہے معاملےکومنفی رنگ دیناگوادرمذاکرات کوناکام بنانےکی سازش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حق دوتحریک کےقائدمولانا ہدایت الرحمان نے بھی پیسےتقسیم کرنےکی تردید کی ہے۔
یہ کیا ہو رہا ہے مولانا؟@MHidayatRehman pic.twitter.com/bYDelNUhWp
— Abid Mir (@AbidMir81) December 16, 2021
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خواتین میں رقم تقسیم کرنےکی ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو نےخواتین میں5،5 ہزار روپےتقسیم کیےتھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نےغریب خواتین کو امدادکےطور پر رقم دی تھی۔