بھارت میں پالتو کتے نے اپنی جان دے کر مالک کی جان بچا لی۔
کتے اپنی وفاداری اور غیر مشروط محبت کے لیے جانے جاتے ہیں اور مشکل وقت میں بھی ساتھ نہیں چھوڑتے۔ایسا ہی ایک واقعہ ریاست کیرالا میں پیش آیا جہاں مخلص کتے نے مالک کی جان بچانے کے لیے اپنی جان دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجیشن دودھ لینے کے لیے گھر سے نکلا تو اپنا پالتو کتا ‘اپو’ کو ساتھ لے گیا، کتا آگے آگے چل رہا تھا کہ جب کہ مالک معمول کے مطابق اس کے پیچھے تھا۔
آدھا سفر طے کرنے کے دوران راستے میں ایک کرنٹ کی تار ٹوٹی ہوئی پڑی تھی جسے دیکھ کر رک گیا اور بھونک کر مالک کو متوجہ کیا۔
کتے کے خبردار کرنے پر مالک ایک طرف سے گزر گیا، راستے میں کوئی دوسرا کرنٹ لگنے سے جان نے گنوا دے اس سوچ کے ساتھ کتے نے تار کو اپنے جبڑوں سے پکڑ کر ایک طرف رکھنے کی کوشش کی تو وہ اسے کرنٹ لگ گیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
قریب کھڑے ہوئے مالک کو اس اچانک بدلتی صورتحال میں کچھ سمجھ نہ آیا اور وہ چاہ کر بھی کچھ نہ کر سکا، اتنے میں کتا دم توڑ گیا۔
بعدازاں الیکٹرک کمپنی نے اطلاع ملنے پر بجلی منقطع کر دی اور کتے کے جبڑے سے تار نکال لی۔کتے کو اس کے مالک نے گھر کے قریب ہی دفنا دیا۔