تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔

بل منظوری کیلئےقومی اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں ہو گا۔

چیف جسٹس ازخود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کر سکیں گے، حکومت کا فوری قانون سازی کا فیصلہ

بل مسودہ کے مطابق ازخودنوٹس کا فیصلہ 3سینئر ترین ججز کریں گے، 30دن کےاندر اپیل کا حق ہو گا اور 14دن کے اندر اپیل فکس ہو گی۔

بل منظوری کے بعد ازخود نوٹس لینے کا چیف جسٹس کا اختیار ختم ہو جائےگا۔

Comments