یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایران پر ایک اور الزام عائد کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب کے درمیان نیٹو سمٹ کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں یوکرین جنگ، روس پر پابندیوں اور اسلحےکی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو میں زیلنسکی نے الزام عائد کیا کہ روس یوکرین پر جو ڈرون استعمال کرتا ہے وہ ایران ہی فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ سے ملاقات اچھی رہی، صدرٹرمپ سےامریکی فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر بات ہوئی، روسی صدرپیوٹن جنگ نہیں جیت رہے۔
قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سمٹ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور جرمنی سے یورو فائٹر ٹائفون طیاروں پر گفتگو ہوئی ہے جب کہ صدر ٹرمپ سے ایف 35 طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترک صدر نے کہا کہ ہم اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے تمام راستے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔