اشتہار

محکمہ تعلیم نے ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔

محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمۂ تعلیم سندھ نے ٹرنسفر اور پوسٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق کراچی و حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023ء کو ہوں گے.

دوسری جانب شہر قائد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد پھر خطرے میں پڑتا نظر آ رہا ہے، ایک ہی دن پولنگ اور کرکٹ میچ شیڈول ہیں۔

کراچی میں پولیس سیکیورٹی کو اب دو میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شہر میں کرکٹ ہوگی یا الیکشن، کیوں کہ 15 جنوری کو کراچی میں پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ میچ بھی شیڈول ہے۔

15 جنوری کو ہی کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ہونا ہے، پولیس حکام پہلے بھی سندھ حکومت کو سیکیورٹی اہل کار دستیاب نہ ہونے سے متعلق آگاہ کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں