ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وزیر تعلیم نے اسکول فیسوں میں کمی کی ہدایات جاری کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 5ہزار سے زائدفیس والےاسکول6ماہ میں20فیصدکم فیس لیں گے اور 6ماہ بعد فیسوں کو معمول پر لایاجائےگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاورپلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسکول کھولنے سے متعلق فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم این سی اوسی اورمختلف اداروں کیساتھ مشاورت کرکےفیصلہ کیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ فیصلہ کیاہے9ویں کلاس سے12ویں تک کلاسز کا آغازہوگا اور پرائیویٹ اسکولزکوبھی ایس او پیز پرعملدرآمدکرانےکی ہدایت کی، بچوں کوماسک ضروراستعمال کرناہے،مجمع نہیں لگاناہے، اسکولوں میں ہینڈواشنگ کی سہولت فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کو2کلاسزیا2مختلف اوقات میں پڑھانےکی تجویزدی ہے پرائیویٹ اسکولزسےبھی مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے ابتدامیں اسکول ٹیچرزپردباؤپڑےگا،اضافی کلاسز لیناہوں گی، تجویزہے اہم چیزیں پڑھائیں اورکورس کوتھوڑاکم کردیں جب کہ امتحانات کیلئےوقت کوتھوڑابڑھادیاجائے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کوآگاہی دیناہوگی کہ ہاتھ دھوئیں اورماسک کااستعمال کریں، اسکول کھلنےسےپہلےبچوں یاٹیچرزکاکوروناٹیسٹ لازمی نہیں ہے والدین سےکہیں گےبچےمیں علامات ہیں تواسکول نہ بھیجیں جہاں ایس اوپیز پرعمل نہیں ہوگاوہاں سخت کارروائی کریں گے۔

اپوزیشن سے متعلق شفقت محمود نے کہا کہ اپوزیشن سےبات کی اورسمجھایاایف اےٹی ایف بل اہم ہے امیدہےاپوزیشن ہماری بات سمجھ گئی ہوگی اوربل کی حمایت کرے گی، ایف اےٹی ایف بل ملکی مفادمیں ہےکوشش ہوگی بل پاس ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں