منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق جسٹس جواد حسن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا-

الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل میں اتحریک انصاف اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ کا کہنا آئین اور الیکشن ایکٹ کے خلاف ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کی ذمہ داری انتخابات میں انتظامی امور تک ہے تاریخ دینا گورنر کا اختیار ہے ۔ عدالت الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،درخواست کے فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے_

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں