اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کو نادرا سے حتمی ووٹر فہرستیں موصول

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے انتخابی فہرستوں کا کام  مکمل کر لیا۔

 الیکشن کمیشن کو حتمی ووٹر فہرستیں نادرا سے موصول ہو گئی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق بغیرتصاویر کے ووٹرفہرستیں موصول ہو گئیں۔

الیکشن کمیشن نے 90 فیصد اضلاع میں ووٹر فہرستیں مہیا کر دی ہیں جب کہ الیکشن کمیشن دیگر اضلاع میں کل تک فہرستیں پہنچا دے گا۔

ذرائع کے مطابق نادرا یکم جنوری تک ووٹرز کی تصاویر والی فہرستیں الیکشن کمیشن کو دے گا تصاویر والی ووٹر فہرستیں صرف الیکشن حکام کےپاس موجودرہیں۔

اسی طرح امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو بغیر تصاویر والی فہرست دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں