ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن آج سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آج سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کرے گا۔

الیکشن کمیشن آج پی ٹی آئی اور جےیو آئی کے وفد سے ملاقات کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں سیاسی جماعتوں کو ملاقات کیلئے دعوت نامے بھجوا دیے ہیں۔

پی ٹی آئی 2 بجے جبکہ جے یو آئی وفد 3 بجے الیکشن کمیشن سے مشاورت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کو مشاورت کیلئےخط لکھا تھا۔

سیاسی جماعتوں سے انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سےمتعلق مشاورت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے آئندہ الیکشن کےروڈمیپ پربھی مشاورت کرے گا۔

الیکشن کمیشن 25اگست کو شہبازشریف سے مشاورت کا دعوت نامہ دے چکا ہے۔ الیکشن کمیشن29اگست کو آصف زرداری سے مشاورت کا دعوت نامہ دے چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں