تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امیر کویت نے وزیراعظم اور کابینہ کے استعفے منظور کر لیے

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الصباح اور ان کی کابینہ کے استعفے منظور کر لیے۔

کویت کے وزیر اعظم صباح الخالد الصباح نے13 جنوری کو امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

اس سے قبل کویت کے وزرا اور کابینہ اراکین نے انتظامی معاملات میں‌ کشیدگی پیدا ہونے کے بعد وزیراعظم کو اپنے استعفے پیش کئے تھے، استعفے دینے والوں میں کویت کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع سمیت کابینہ کے تمام اراکین شامل تھے۔

اراکین اسمبلی نے کابینہ اور حکومت کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کے معاملے پر اختلاف کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفے دیئے، یہ استعفے اُس وقت سامنے آئے جب چند روز قبل اراکین اسمبلی نے کابینہ کی تشکیل نو سمیت دیگر امور پر وزیر اعظم سے سوال کرنے کے لئے ایک تحریک پیش کی تھی۔

وزیراعظم اور کابینہ کی جانب سے پیش کیے گئے استعفے امیر کویت نے منظور کر لیے ہیں۔ شیخ صباح کی کابینہ نئی حکومت کے قیام تک نگراں کابینہ کے طور پر کام کرے گی۔

یاد رہے کہ 14 دسمبر کو تشکیل دی جانے والی کابینہ کے استعفے کی توقع اس ماہ کے شروع میں پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی قرار داد کے بعد کی جارہی تھی۔

Comments

- Advertisement -