پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

انگلش کرکٹ بورڈ مشکل میں پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد انگلش بورڈ شدید تنقید کی زد میں ہے۔

برطانوی صحافی لارنس بوتھ نے بھی انگلینڈ کرکٹ بورڈ(آئی سی بی) کے فیصلے کو غلط قرار دیا اور کہا انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ اچھا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے مشکل وقت میں پاکستان نے برطانیہ کی مدد کی۔

لارنس بوتھ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا، انگلینڈ کو2022میں پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیے، پاکستان ماضی میں برطانیہ کا دورہ نہ کرتا تو انگلینڈ کو بھاری مالی نقصان ہوتا۔

صحافی نے مزید کہا کہ ای سی بی کو پی سی بی سے تعلقات بحالی کی کوشش کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پہلے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان سے واپس بلا لیا تھا بعد ازاں صورت حال کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں