جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

محمد حارث کیلیے پوری ٹیم نے تالیاں بجا دیں، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ کے اہم میچوں میں جارحانہ اننگز سے اپنے صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرنے والے نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کے لیے پوری ٹیم نے تالیاں بجا کر خوب پذیرائی کی۔

بنگلادیش کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو اور کہا کہ آگے بھی ایسی ہی پرفارمنس جاری رکھنی ہے۔

انہوں نے نوجوان بلےباز حارث کی دل کھول کرتعریف کی اور خراج تحسین پیش کرنے کےلیے سب نے مل کر تالیاں بجائیں، یہ بھی کہا جس کوجو ذمےداری ملے ہو پوری کرکے میدان سے نکلے۔

- Advertisement -

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے یقین اور اعتماد نے ہمیں سیمی فائنل میں پہنچایا اس میچ کو بہت انجوائے کیا اور اب اگلے میچ پر نظریں ہیں۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ آج کی وکٹ تھوڑی مشکل تھی، رضوان اور مین نے کنڈیشن کے مطابق کھیلا، اس جیت کے بعد اب ٹیم سیمی فائنل مقابلے کے لیے پرجوش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں