اشتہار

یورپی ملک نے سعودی عرب پر بڑی پابندی ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی نے متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے پر عائد پابندی اٹھا لی۔

عرب میڈیا کے مطابق اٹلی نے سعودی عرب کو فوجی سازو سامان کی برآمدات پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اٹلی کی کابینہ نے پابندی ختم کرنے کا فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ سعودی عرب اور یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یمن جنگ شروع ہونے پر 2019 ۔20 میں اٹلی نے سعودی عرب اور یواے ای کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اسلحہ یمن جنگ میں استعمال نہ ہو۔

سعودی عرب اور حوثیوں کے مابین امن کے لیے کوششوں کا سلسلہ برقرار ہے اور حوثی باغیوں کے زیرقبضہ یمنی دارالحکومت صنعا میں سعودی سفیر نے جنگ بندی کو مستحکم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تعلقات بحالی کے بعد خیرسگالی کے طور پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سیکڑوں قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں