جیسے کو تیسا! یورپی یونین نے امریکا کیخلاف جوابی تجارتی اقدامات کا اعلان کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کےجواب میں 25 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی۔ امریکی مصنوعات پر جوابی تجارتی اقدامات کے تحت 25 فیصد ٹیرف اطلاق 15 اپریل سے ہو گا۔
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے ٹیرف پر امریکا پر تجارتی جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ یورپی یونین کے ممالک 15 اپریل سے امریکی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کرنا شروع کر دیں گے لیکن امریکا متوازن تجارتی تعلقات پر راضی ہوتا ہے تو ٹیرف معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔
جی سیون ممالک نے عالمی مالیاتی استحکام کیلئے تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جاپان نے بھی عالمی مالیاتی استحکام کیلئے کینیڈا کی سربراہی میں جی سیون ممالک سے اظہاریکجہتی کیا ہے۔ جاپانی وزیرخزانہ نے کینیڈین ہم منصب سے رابطہ کر کے مکمل ساتھ دینے کا یقین دلایا ہے۔
امریکی ٹیرف کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گراوٹ کا شکار ہیں۔ چین کی جانب سے امریکی اشیا پر محصولات بڑھانے کے اقدام پر آئل مارکیٹ میں بھونچال کی صورتحال ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت گرِکر 58ڈالر 80 سینٹ فی بیرل ہو گئی جب کہ ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 55 ڈالر 50سینٹ فی بیرل ہوگئی۔