جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

اسرائیل کا شیطانی چہرہ عیاں، خطرناک سازش کا پردہ چاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کا شیطانی چہرہ عیاں ہو گیا۔ اسرائیل کی شمالی غزہ کو جنوب سے الگ کرنےکی کوشش پکڑی گئی۔

غزہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اسرائیلی سازش سے پردہ چاک کر دیا۔

ترجمان کے مطابق قابض اسرائیلی افواج شمالی غزہ کی پٹی کو جنوب سےالگ کرنا چاہتی ہے اسرائیل ٹکڑوں میں تقسیم کر کے آہستہ آہستہ قبضےکی منصوبہ بندی رکھتا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوا تھا حماس حملوں کے ایک ہفتے بعد اسرائیلی وزارتِ انٹیلی جنس کی دستاویزات سامنے آئی تھیں۔

وکی لیکس نے 10صفحات پر مشتمل دستاویز کیں ، دستاویز میں فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرکے سینائی بھیجنے کا انکشاف سامنے آیا ، اسی منصوبے کے تحت شمالی غزہ کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج شمال سے جنوب کی جانب زمینی آپریشن کرے گی اور رفح تک کے راستوں کو کلیئر چھوڑا جائے گا اور مصر کے شہر شمالی سینائی میں فلسطینیوں کو خیموں میں منتقل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں