تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مثالی اقدامات نے سعودی عرب کو اہم اعزاز کا حق دار بنا دیا

ریاض: وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں ہونے والی مثالی اصلاحات کا ورلڈ بینک بھی متعرف ہوگیا اور مملکت کو ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک گروپ نے ’خواتین، تجارتی و صنعتی سرگرمیاں اور قانون 2020‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ شایع کی جس میں سعودی عرب کو زیادہ اصلاحات کرنے والا اور ترقی پذیر ممالک میں سے ایک ملک قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں سعودی عرب کو 100 میں سے 70.6 نمبر دیے گئے اور ریاض حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے کیے جانے والے اقدمات کو سراہا۔ عالمی بینک نے اعتراف کیا کہ مملکت میں خواتین سے متعلق مؤثر اور بہترین قانون سازی کی گئی۔

رپورٹ میں سعودی عرب کو 190ممالک میں سب سے زیادہ اصلاحات اور ترقی پذیر ریاست قرار دیا ہے۔ سعودی عرب اس حوالے سے خلیج میں پہلے اور عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ریاض حکومت تیل کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں سے بھی ملکی معیشت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے جس کے لیے مثالی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یہ عظیم الشان کامیابی خواتین سے متعلق قواعد و ضوابط میں قانونی اصلاحات کی بدولت حاصل کی ہے۔ خیال رہے کہ مذکورہ رپورٹ عالمی بینک کی جانب سے ہر سال شایع کی جاتی ہے جس کا مقصد دنیا کے 190 ممالک کے اقتصادی شعبوں اور ان میں کام کرنے والی خواتین کے کردار کو پرکھا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -