اشتہار

ساری دنیا کی نظریں آج ماسکو پر، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج ساری دنیا ماسکو پر لگی ہیں کیونکہ جہاں آج یوکرین میں روسی آپریشن کا ایک سال مکمل ہو رہا ہے وہیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج عوام سے اہم خطاب کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج روس اور یوکرین جنگ کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے اور آج ہی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن عوام سے ایک اہم خطاب کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا کی نظریں آج ماسکو پر لگی ہوئی ہیں کہ وہاں سے کیا اہم اعلان ہونے جا رہا ہے؟ پیوٹن ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق وفاقی اسمبلی سے اپنا سالانہ صدارتی خطاب دوپہر 12 بجے کریں گے۔

وفاقی اسمبلی کے نام اپنے پیغام میں، روسی فیڈریشن کے صدر یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے کورس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے اور ملک کی ترقی کے امکانات کے بارے میں بات کریں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن اچانک یوکرین پہنچ گئے، زیلنسکی کے ساتھ چہل قدمی

دوسری جانب یوکرین میں جاری آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے پر امریکی صدر بائیڈن یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ کر روس پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں