تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی دارالحکومت کا مشہور شاپنگ مال سیل

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت کا مشہور شاپنگ مال ‘مارینا’ کو سربمہر کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ریاض میں قائم مارینا شاپنگ مال کو سیل کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ریاض میونسپلٹی کے تعاون سے مشترکہ تفتیشی ٹیم نے مال میں سنگین ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھیں جس کے بعد ایکشن لیا۔

وزارت کے مطابق متعلقہ انتظامیہ نے اس سے قبل بھی متعدد بار وارننگز جاری کیں لیکن اس کے باوجود سنجیدہ نہیں لیا گیا جس کے بعد مال کو سیل کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت تجارت نے مزید کہا کہ تفتیشی ٹیم کے دورے کے دوران جب دوبارہ خلاف ورزیاں دیکھیں تو مال بند کیا۔ تنبیہ کے باوجود تعاون نہ کرنے پر مال کے مالکان کو طلب کرکے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -