جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کسانوں نے دھرنے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کسان رہنما خالدحسین باٹھ نے کہا ہے کہ 19 تاریخ کو ہم نے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 لاکھ ڈالر کی گندم باہر سے امپورٹ کی گئی، 5، 6 ایکڑ والا زمیندار تو گندم بیچتا ہی نہیں گھر میں رکھتا ہے۔

خالدحسین باٹھ نے کہا کہ پنجاب سے گندم خریدی نہیں کی گئی باہر سے منگوائی گئی ہمیں نظر نہیں آیا 47 ارب کا آٹا پنجاب میں کہاں تقسیم ہوا ہے، فلور ملیں 3ہزار روپے فی من  گندم خرید رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بارشیں ہو رہی ہیں کسانوں کی گندم زمینوں پر پڑی ہے کسانوں سے اچھے داموں گندم خریدی نہیں جارہی گندم کی کاشت سے اب کسانوں کو بچت نہیں ہورہی، ڈیزل اتنا مہنگا ہے کہ تھریشر کا خرچہ بھی نہیں نکل رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ 22لاکھ ڈالر کی گندم منگوائی گئی جسے ابھی استعمال تک نہیں کیا گیا حکوت کے لوگ کسانوں کو پوچھتے تک نہیں ہیں، کسان وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنےجائیں تو ان کی انٹری بھی نہیں ہوگی، مریم نواز سے کہتا ہوں باہر نکلیں کسانوں کو دیکھیں کیا حالات ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو افسران غلط  بریفنگ دے کر گمراہ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں