اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارتی خاتون کی قسمت جاگ اٹھی، کچرے نے سونا اُگل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں دیوالی کے موقع پر خاتون کی خوشی دوبالا ہوگئی، غیردانستہ طور پر پھینکے گئے قیمتی زیورات کچرے سے دوبارہ مل گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر خاتون کی جانب سے گھر کی صفائی کے دوران غیردانستہ طور پر پھینکے گئے قیمتی زیورات کچرے سے دوبارہ مل گئے، جیولری کی مالیت تقرییاً 3 لاکھ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ بھارتی شہر پونے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے دیوالی کی خوش کے موقع پر گھر کی صفائی کی اور غیرضروری سامان کو پھینکنے کے لیے الگ کردیا جس میں غلطی سے جیورلر بیگ بھی شامل ہوگیا۔

KACHARA GADI - YouTube

ریکھا سلیکار نامی خاتون نے غیرضروری سامان کچرا اٹھانے والی گاڑی کے حوالے کردیا لیکن تقریباً 2 گھنٹے کے بعد عورت کو اندازہ ہوا کہ کچرے کے ساتھ غلطی سے زیورات کا چھوٹا تھیلا بھی چلا گیا ہے۔

خاتون نے فوری طور پر سنجے نامی سماجی کارکن سے رابطہ کیا جس نے متعلقہ ادارے کو واقعے سے آگاہ کیا۔ متعلقہ محکمے نے اس ڈرائیور سے بات چیت کرنے کی کوشش کی جس نے خاتون کے گھر سے کچرا اٹھایا تھا۔

لیکن بدقسمتی سے وہ کچرا مقررہ مقام پر ڈمپ کرچکا تھا اس کے باوجود جیورلی کی تلاش کے لیے ایکشن لیا گیا، گاربیج ڈرائیور نے کرین کی طرز کی خصوصی گاڑی کی مدد سے تقریباً 18 ٹن کچرا ہٹا کر سونے کے زیورات ڈھونڈ نکالے۔ بعد ازاں افسر نے جیورلی بیگ خاتون کے حوالے کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں