تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

سعودی عرب میں باپ کو اس کا لخت جگر 20 سال بعد مل گیا

ریاض: سعودی عرب میں 20 سال قبل اغوا ہونے والا بیٹا بالاآخر آج اپنے حقیقی باپ سے جاملا، علی الخنیزی نامی باپ خوشی سے پھولے نہیں سمارہا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 20 سال قبل اغوا ہونے والے 2 بچے جوان ہوکر منظر عام پرآئے جن میں سے ایک بچے کے والد ہونے کا الخنیزی نے دعویٰ کیا تھا جو اب سچ ثابت ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بچے کے دعویدار والد نے اپنے ڈی این اے کا سیمپل ٹیسٹ کے لیے متعلقہ ادارے میں جمع کرایا جو بچے کے ڈی این اے سے میچ کرگیا جس کے بعد برسوں سے بچھڑے باپ بیٹے مل گئے۔

والد کا ڈی این اے بیٹے سے میچ ہونے کی رپورٹ پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو پیش کر دی گئی ہے۔

سعودی عرب: 20 سال قبل اغوا ہونے والے بچوں کا معاملہ الجھ گیا

خیال رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے علاقے دمام میں ایک خاتون نے دو بچوں کی 20 برس تک پرورش کی۔ جب شناختی کارڈ بنوانے کے لیے دستاویزات طلب کی گئی تو وہ خاتون کے پاس نہیں تھیں جس کے بعد حقیقت سامنے آگئی جبکہ خاتون نے بچوں کی والدہ نہ وانے کا بھی اعتراف کیا۔

گرفتار خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بچے کہیں پڑے ملے تھا تو اس نے اٹھا کر پولیس کے مطلع کیے بغیر ان کی پرورش شروع کردی۔ خیال رہے کہ مذکوہ خاتون کے پاس ایک اور بچہ بھی موجود ہے پولیس نے اس سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ بچہ بھی اغوا شدہ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -