منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

بچے کے سامنے باپ کو گولی مار دی گئی۔۔ ویڈیو بچے نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں سرِ راہ ڈکیتی مزاحمت کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر لوگوں کے دل دہل گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں دن دیہاڑے مصروف شاہراہ پر شاپنگ کرنے والی فیملی کو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی جسے 26 سالہ شخص نے جان داؤ پر لگا کر ناکام بنا دیا۔

ڈاکو لوٹنے کی غرض سے فیملی کی جانب بڑھے تو والد سے ان کا سامنا ہوگیا، باہمت شخص ڈاکوؤں سے بھڑ گیا اور اس دوران پستول چھین کر اپنے دو سالہ بچے اور اہلیہ کی جانب پھینک دی۔

- Advertisement -

سخت مزاحمت کا سامنا کرنے پر ڈاکو کا دوسرا ساتھی آگے بڑھا اور پستول اٹھانے کے بعد گاڑی میں فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں مزاحمت کار کو ہاتھ پر گولی لگی اور ڈکیٹ نے سر پر پستول بھی مارا جس سے وہ زخمی ہوگیا اور وہ اب اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں