تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وفاقی حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا، ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 29 اور 30 اگست تعطیل رہے گی۔

سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے دو روزہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

Comments

- Advertisement -