پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت نے سی فیئرز کیلئے آن لائن پورٹل کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سی فیئرز کے لیے شپنگ آفس کے آن لائن پورٹل کا افتتاح کردیا، آن لائن پورٹل میں سی فیئرز کا ڈیٹا ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پورٹل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ آن لائن پورٹل میں سی فیئرز کا ڈیٹا ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رہےگا، سی فیئرز کے اندراج کی آسانی اور ایجنٹس کی معلومات آن لائن موجود ہوگی، آن لائن پورٹل سے سی فیئرز شناختی کارڈ بنانے میں بھی آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سی فیئرز پورٹل کے ذریعے سروس بک اور ویزا کا اجرا بھی کراسکیں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سی فیئرز کو معلومات کے اندراج، ویزا اور کارڈز کے لیے کراچی آنا پڑتا تھا، اس سے قبل سی فیئرز کو کاغذی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا تھا، پورٹل سے سی فیئرز کےاندراج اور تصدیق کا عمل شفافیت سے ہوسکے گا، اور مختلف مراحل میں آسانیاں پیش آئیں گی۔

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی ویزہ کے لیے بھی معلومات صرف ایک کلک سے میسرہوں گی، پورٹل، ویب سائٹ وزیراعظم ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی عملی شکل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں