جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وفاق کراچی کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا، حکومت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شہرقائد میں ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت پرتکمیل ترجیحات میں شامل ہے، معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لیے وفاق ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی فنڈنگ کے ذریعے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کی، اجلاس میں وسیم اختر ، ایس آئی ڈی سی ایل کے نمائندے، میٹروپولیٹن کمشنر اور دیگر اہم عہدیدار شریک ہوئے، اس دوران شہری کی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت، نئے منصوبوں اور فائر ٹینڈرز کی خریداری پر بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت پر تکمیل ترجیحات میں شامل ہے، کوئی بھی منصوبہ شروع کرنے سے قبل متبادل گذرگاہوں کو یقینی بنایا جائے، شہر کی ترقی کے لیے وفاقی ہمیشہ تعاون کرے گا۔

کراچی کے ترقیاتی منصوبے ، وفاقی حکومت کی بڑی کامیابی

انہوں نے کہا کہ وفاق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، وفاق کے تحت منصوبے عوامی سہولیات میں اہم ثابت ہوں گے، شہر کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی خوش آئند ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گرین لائن بسوں اور کے فور سمیت دیگر اہم منصوبے زیرعمل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں