لاہور ہائیکورٹ میں جنسی زیادتی کے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش خاتون پولیس اہلکار نے ناکام بنا دی۔ خاتون سب انسپکٹر نے کالر سے پکڑ کر ملزم کو قابو کیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے جنسی زیادتی کے ملزم کی ضمانت مسترد کی تو ملزم نے کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی دوڑ لگا دی لیکن اس کی یہ پھرتی کسی کام نہیں آئی ہے۔
خاتوں سب انسپکٹر نے ملزم کو کالر سے پکڑ لیا اور اس کی فرار ہونے کوشش دھری کی دھری رہ گئیں. ملزم کی بھرپور کوشش کے باوجود خاتون اہلکار نے اسے بھاگنے نہ دیا ۔
خاتون پولیس اہکار نے ملزم کو پکڑ کر اسے کے بازو کپڑوں سے باندھ دیئے. ملزم عبدرزاق کے خلاف جلال پور بھٹیاں میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے ۔ ملزم نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔