جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ کل سے رنگ جمائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کل سے رنگ جمانے کے لیے تیار ہے رنگا رنگ افتتاح ملتان میں ہوگا۔

کرکٹ دلوں کو جوڑتا ہے تو ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کو جس کے سب ستارے ہی کرکٹ لورز کی جان ہیں۔ ملک میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا میلہ کل سے رنگ جمانے کو تیار ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

ملتان کے اسٹیڈیم میں کل شام رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس کے بعد افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔

- Advertisement -

پی ایس ایل میں پاکستانی جہاں شاہین کی اڑان دیکھیں گے تو وہیں نسیم کی روانی، بابر کی بادشاہی، شاداب کی شادابی،عماد کا اعتماد، سرفراز کی سرفرازی اور رضوان کی ریاضت بھی انہیں نظر آئے گی۔

پاکستان کو جوڑنے والی پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ کو اسلام آباد کا وفاق، کراچی کی گہما گہمی، پشاور کی مہمان نوازی، کوئٹہ کی سرد ہوا، ملتان کا حلوہ اور لاہور کا بڑا دل بھی نظر آئے گا۔

7 سال سے کامیابی سے جاری پاکستان سپر لیگ آج دنیا کی مقبول ترین لیگ میں شمار کی جاتی ہے۔ پہلا پی ایس ایل دوست ملک عرب امارات میں کھیلا گیا تھا۔ لیکن اگلے سال پی ایس ایل سیزن ٹو کا فائنل لاہور میں کامیابی سے کھیل کر دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان کرکٹ لورز کا ملک اور کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سب ستارے ہمارے‘ پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ریلیز

سال 2020 میں پاکستان سپر لیگ اپنے ملک میں ہی ہونے لگی اور اس نے ایسا رنگ جمایا کہ دنیا بھر کے بڑے کھلاڑی اب پی ایس ایل کھیلنے کے منتظر رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں