تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان میں کورونا کی پہلی ویکسین لگا دی گئی

پاکستان میں کورونا کی پہلی ویکسین لگا دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا۔

پاکستان بھی کورونا ویکسی نیشن والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔ چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا۔

پاکستان میں کورونا کی پہلی ویکسین پمز اسپتال کے ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو لگائی گئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جن کوکورونا کا زیادہ خطرہ ہے انہیں پہلے ویکسین لگے گی اور کوروناویکسی نیشن مہم منصفانہ ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن سب سے زیادہ ضروری ہے، کورونا سےبچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل لازمی ہے، کورونا سے بچنے کے لئے شہری ماسک کا استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ 5لاکھ ویکسین مہیا کرنے پر چین کےشکرگزار ہیں، سروس سیکٹرمیں کئی جگہوں کو کورونا کے باعث محدود کیا ہے اگرشہری احتیاط کریں گےتوباقی جگہیں بھی کھولیں گے۔

Comments

- Advertisement -