پورٹ الزبتھ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، شاہینوں نے سیریز جیتنے کے لیے کمرس کس لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے پورٹ ایلزبتھ میں ہوگا، شاہینوں نے پروٹیز کو قابو کرنے کرلیے تیاری مکمل کرلی۔
قومی ٹیم کے لیے نئے میدان میں نئے امتحان کا سامنا ہوگا، پہلے ون ڈے جیت کے لیے شاہینوں کو جان لگانی ہوگی۔
آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ہر میچ اہم ہے، میزبان ٹیم سے ٹیسٹ کی شکست کا بدلا لینے کے لیے کھلاڑیوں نے تیاری کرلی ہے۔
پاکستان پورٹ ایلزبتھ میں کبھی ون ڈے نہیں ہارا، گرین شرٹس نے اس میدان میں چار میچ کھیلے، دو مرتبہ جنوبی افریقہ کو جبکہ ایک دفعہ نیوزی لینڈ کو ہرایا اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز پانچ میچوں پر مشتمل ہے جس کے بعد تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جانی ہے۔
یاد ہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کیا تھا، تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس کوئی بھی میچ نہیں جیت سکے تھے۔
ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی سلیکشن پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے، چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کی سلیکشن کو لے کر بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔