پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گندم پر اضافی ٹیکس کے باعث فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فلورملزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 جون سے ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

فلورملز ایسوسی ایشن نے کل سے گندم کی واشنگ بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ 24 اور25 جون سے گندم کی گرائینڈنگ بندکر دی جائے گی، بازار کو سپلائی بھی بند کردیں گے، تیس جون سے ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملز پر ٹرن اوورٹیکس کو وآپس لیا جائے۔

فلورملز ایسوسی ایشن نے گندم کے چوکر پر 17 فیصد سیل ٹیکس بھی ماننے سے انکار کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں