چنیوٹ: دریائے چناب میں پانی کا بہاؤڈیڑھ لاکھ کیوسک تک پہنچ گیا، سیلابی صورتحال پر ضلعی انتظامیہ نے فوج سے مدد مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوان واٹربوٹس اور دیگر سامان لے کر مدد کے لیے پہنچ گئے۔ 10سے زائد آبادیوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا جس کے باعث شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیلابی پانی سے سیکڑوں ایکٹر فصلیں زیرآب آگئیں، کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے9فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے، نشیبی علاقوں کو اونچے مقامات کی طرف منتقل کررہےہیں، ریسکیو،سول ڈیفنس،پولیس،ریونیو عملہ ریلیف کاکام کررہا ہے۔
خیال رہے کہ دیگر دریاوں میں بھارت سے آنے والے پانی میں کمی ہونا شروع ہوگیا ہے، ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کےبجائےدرمیانے درجے کا سیلاب ہے، قادر آباد بیراج پر پانی کا بہاؤ2لاکھ 82ہزار کیوسک ہوگیا، اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ90 ہزار کیوسک رہ گیا۔
دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤمیں کمی سے نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں ڈھائی لاکھ کیوسک سےزائدسیلابی ریلہ آج چنیوٹ پہنچےگا۔ ڈھائی لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا کل جھنگ میں ہیڈ تریمو کے مقام سےگزرے گا۔ حکومت نے چنیوٹ،جھنگ میں حفاظتی انتظامات مکمل کرنےکی ہدایت کردی