اشتہار

بھارتیوں کی احمقانہ حرکت، کوروناویکسینیشن سے بچنے کیلئے دریا میں کود گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے ‘بارابنکی’ نامی گاؤں میں لوگوں نے کوروناویکسینیشن سے بچنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارابنکی میں شعبہ صحت کی ٹیم کوروناویکسینیشن کے لیے پہنچی تو گاؤں والے سریو نامی دریا میں کود گئے۔ ویکسین سے متعلق خوف اور تحفظات کے باعث وہ ویکسین نہیں لگوانا چاہتے۔ پورے گاؤں میں صرف 14 افراد نے ویکسینیشن کروائی۔

Image

- Advertisement -

سیسادا نامی رہائشی کا کہنا تھا کہ اس نے دریا میں اس لیے چھلانگ لگائی کیوں کہ اس نے سن رکھا تھا کہ کوروناویکسینیشن کے نام پر آنے والی ٹیم زہر کا انجکشن لگا رہی ہے۔

Image

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف ریاستوں میں کئی شہری ویکسینیشن کے حوالے سے تشویش میں‌ مبتلا ہیں۔

شعبہ صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ جب لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے گاؤں پہنچے تو بہت سے لوگ ہمیں دیکھ کر فرار ہوگئے اور جن کو روکنے کی کوشش کی وہ دریا میں کود گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن ٹیم کا مقصد لوگوں کو وائرس سے محفوظ بنانا ہے لیکن وہ اس حقیقت کو سمجھا ہی نہیں چاہتے، ہم نے بمشکل 14 افراد کو ویکسین لگائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں