تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لوٹ کے بدھو گھر کو آیا، مفرور زہریلا کوبرا واپس آگیا

سوئیڈن کے سانپ گھر کے ایکوریم سے 7 فٹ طویل زہریلا کوبرا فرار ہوگیا تھا جو ایک ہفتے بعد ازخود اپنے گھر واپس پہنچ گیا ہے۔

آپ نے یہ مثل تو سنی ہوگی کہ لوٹ کے بدھو گھر کو آئے یا صبح کا بھولا شام کو گھر آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے جو عموماً ایسے افراد کے لیے بولا جاتا ہے جو اپنی غلطی کو سدھارتے ہوئے درست راستے پر واپس آجائیں لیکن سوئیڈن میں تو سانپوں کا بادشاہ کنگ کوبرا ہی بھولا بدھو بن گیا جو پہلے اپنے گھر سے غائب ہوا پھر اچانک خود ہی واپس آگیا۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں واقع مشہور چڑیا گھر کے ایک ایکوریم سے زہریلا کنگ کوبرا گزشتہ ماہ 22 اکتوبر کو فرار ہوگیا تھا جس کی چڑیا گھر کی انتظامیہ کو تلاش جاری تھی تاہم ایک ہفتے بعد ہی مفرور کوبرا سانپ واپس اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس ایکوریم میں کنگ کوبرا کو رکھا گیا تھا اس کے اوپر ایک گول دائرہ کھلا تھا جو باہر کی جانب نکلتا تھا۔

کوبرا نے جب فرار ہونے کا انتہائی آسان راستہ دیکھا تو نہایت چالاکی سے اوپر چڑھا اور گول کھڑکی سے باہر نکل گیا، اس کے بعد انتظامیہ نے اسے ایک ہفتے تک تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا، تاہم گزشتہ اتوار کو وہ دوبارہ اپنے اسی ایکوریم میں دیکھا گیا ہے۔

اتوار کے روز چڑیا گھر کی انتظامیہ نے دیکھا کہ ناگ بادشاہ واپس اپنے گھر پہنچ چکا ہے تو اس نے سکھ کا سانس لیا، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین تھا کہ بادشاہ سانپ عمارت سے باہر نہیں گیا تھا کیونکہ جب اس کی تلاش شروع ہوئی تو وہ کئی مرتبہ چڑیا گھر کی عمارت کے بیرونی حصے میں دکھائی دیا تھا لیکن پکڑنے سے پہلے وہ وہاں سے غائب ہو جاتا تھا۔

لگتا ہے کہ کنگ کوبرا نے فرار کی تمام راہیں مسدود ہوجانے کے بعد واپس اپنے گھر لوٹنے میں ہی عافیت جانی لیکن کوبرا گھر واپس لوٹ تو آیا ہے مگراس کے اس طرح فرار نے چڑیا گھر انتظامیہ کو چوکنا کردیا ہے اور اس نے مذکورہ ایکوریم کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے جب کہ وہاں سے باہر نکلنے والے راستے بھی بند کیے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی کوبرا کو عوام کے سامنے دوبارہ پیش کردیا گیا ہے۔

سویڈن کے چڑیا گھر میں اپنے گھر سے فرار ہونے والا زہریلا 2.2 میٹر (7 فٹ) کنگ کوبرا خود ہی گھر واپس آ گیا ہے، جس سے ایک ہفتے سے زائد طویل گمشدگی کی کہانی کا خوشگوار خاتمہ ہو گیا ہے۔

سکینسن ایکوریم کے سی ای او جوناس واہلسٹروم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کنگ کوبرا جس کا نام ’’ہوڈینی‘‘ رکھا گیا تھا 2.2 میٹر یعنی لگ بھگ 7 فٹ طویل تھا جو 27 اکتوبر کو اپنے ایکوریم سے غائب ہوگیا تھا اب واپس اپنے گھر آچکا ہے۔

کنگ کوبرا کے فرار کے حوالے سے پارک انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر سانپ عمارت سے باہر نکل جاتا تو سرد موسم میں زندہ نہ رہ پاتا۔

واضح رہے کہ کنگ کوبرا بنیادی طور پر ہندوستان، انڈونیشیا اور فلپائن میں پائے جاتے ہیں اور برصغیر میں ناگ کے نام سے جانے جاتے ہیں، سانپوں کا بادشاہ کہلائے جانے والے کنگ کوبرا انتہائی زہریلے ہوتے ہیں اور یہ 5.5 میٹر (18 فٹ) تک لمبے ہوسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -