تازہ ترین

پرنس فلپ کی آخری رسومات ونڈزر کاسل میں ادا کردی گئیں

لندن: ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات ونڈزر کاسل میں ادا کردی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات میں کورونا پابندی کے باعث صرف 30 افراد شریک ہوئے، اس موقع پر ونڈرز کاسل کے سامنے شاہی خاندان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شہزادہ ہیری امریکا سے آخری رسومات میں شریک ہوئے جبکہ شاہی خاندان کی تاریخ میں پہلی بار 30 لوگوں کی فیونرل میں شرکت کی گئی۔

Live updates: Prince Philip's funeral — Duke of Edinburgh to be laid to  rest at royal ceremony, Entertainment News | wionews.com

پرنس فلپ کے تابوت کے پیچھے اُن کے خاندان کے چند افراد بشمول اُن کے چار بچے اور شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری موجود تھے۔

دعائیہ تقریب کی شروعات سے عین پہلے برطانوی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے ملکی سطح پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

Duke of Edinburgh funeral plans being revised to avoid mass gatherings | Prince  Philip | The Guardian

یہ علامتی آخری رسومات مکمل طور پر ونڈزر کاسل کے میدانوں میں ادا کی گئیں اور عوام سے یہاں اور دیگر شاہی رہائش گاہوں کے باہر جمع نہ ہونے کے لیے کہا گیا تھا لیکن پھر بھی مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ بکنگھم پیلس نے فلپ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

Funeral of Prince Philip, the Duke of Edinburgh: Live updates - ABC News

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پرنس فلپ کی وفات کا سرکاری اعلان کیا تھا، برطانیہ میں پرنس فلپ کی موت پر 8 روزہ یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

شہزادہ فلپ کون تھے؟

شہزادہ فلپ 10جون 1921 کو یونانی جزیرے کورفو میں پیدا ہوئے، شہزادہ فلپ اورملکہ الزبتھ دوم کی شادی1947میں ہوئی تھی، شہزادہ فلپ اور ملکہ ایلزبتھ کے چار بچے ہیں جن کے نام چارلس، اینی، اینڈریو اور ایڈورڈ ہے، انھیں ڈیوک آف ایڈنبرگ بھی کہا جاتا تھا۔

برطانیہ کے ننانوے سالہ شہزادہ فلپ کو اپنی ذمہ داریوں سے دوہزار سترہ میں مکمل طورپر سبکدوش کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ عوام کے سامنے کبھی کبھار ہی آتے تھے۔

زندگی کے ننانوے سال گزارنے کے باوجود وہ کبھی بھی بادشاہ نہیں بنے، ان کے بیٹے شہزادہ چارلس بھی بہتر برس کے ہو چکے، اور وہ بھی تاحال بادشاہ نہیں بن سکے۔

شہزادہ فلپس کی اہلیہ چورانوے سالہ ملکہ برطانیہ نصف صدی سے زائد عرصے سے ملکہ بنی ہوئی ہیں، ان کے بعد شہزادہ چارلس کے بادشاہ بننے کا نمبر ہے تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زائدالعمری کی وجہ سے خود بادشاہ بننے کے بجائے بڑے صاحبزادے ولیم کو تخت دیں گے۔

شہزادہ فلپ گذشتہ ماہ ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، انہیں دل سمیت دیگر بیماریوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -