اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

دیوقامت اژدھے نے تباہی مچادی، کمزور دل حضرات نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں بڑے اژدھے نے گھر کی چھت پھاڑ دی، اس حیران کن واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں سانپ کو رینگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آسٹریلیا کے ساحلے علاقے نوسا میں پیش آیا جہاں دیوقامت اژدھا آیا اور گھر کی چھت کی سیل پھاڑ گیا، مکان میں رہائش پذیر جوڑے نے اپنی چھت کو اب ‘اسنیک پروف’ بنا لیا ہے یعنی اب اژدھا اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانپ کی موجودگی کا احساس ہوتے ہیں جوڑے نے سانپ پکڑنے کے ماہر کو اطلاع دی لیکن اس کے جائے وقوع پر پہنچنے سے قبل ہی سانپ چھت کی سیل توڑ چکا تھا۔

کارپیٹ نامی اس اژدھے کی لمبائی 2.5 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ متاثرہ خاندان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی اپنے گھروں کی چھت کو اسنیک پروف بنالیں بصورت دیگر ان کے ساتھ بھی ایسا کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اژدھے زیادہ گرمی برداشت نہیں کرسکتے، ممکن ہے سانپ نے موسم گرما کے سبب ٹھنڈی جگہ تلاش کرنے کے لیے یہ حرکت کی۔

A couple who snake-proofed their home in Pomona, Queensland after seeing a snake leave its roof, were shocked when they witnessed a trapped python break through the seal days later

The Noosa snake catcher has urged people to snake-proof their during the middle of summer when temperatures are high and snakes won¿t want to seek shelter in warm areas

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں