تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دیوقامت وہیل انسان کو زندہ نگل گئی؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو(کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

کیپ ٹاؤن: مشہور کہاوت ہے کہ ‘جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے’ اسی کے مصداق ایک خطرناک واقعہ جنوبی افریقہ کے سمندر میں پیش آیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ میں الگوا نامی سمندری حدود میں ایک شہری دیوقامت وہیل مچھلی کے منہ سے بال بال بچ گیا، وہیل کا وزن تقریباً 40 ٹن بتایا گیا ہے، حیرت انگیز مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

گیلیئن گربواز نامی شہری اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے سمندر پر گئے، فیملی کے دیگر افراد کشتی پر سوار تھے لیکن انہوں نے تیراکی کا فیصلہ کیا اور پانی میں چھلانگ لگا دی۔

صورت حال معمول کے مطابق تھی اور شارک مچھلیاں اطراف میں غوطہ لگا رہی تھیں اس دوران اچانک ایک بڑی سی وہیل نمودار ہوئی اور کشتی سے جاٹکرائی، خوش قسمتی سے مذکورہ شخص مچھلی کا نوالہ بنتے بنتے رہ گیا۔

یہ واقعہ 3 اپریل کو پیش آیا، حادثے کے فوراً بعد غوطہ خوروں نے شہری کو ریسکیو کرلیا۔

Comments

- Advertisement -