کراچی میں لڑکی مبینہ طور پر سمندر میں کود گئی۔ لڑکی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق سی ویو کےقریب 22 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ لڑکی کا بیگ کنارے سے ملا جس سے شناختی دستاویزاور دیگر اشیا ملی ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں سی ویو پر پہنچ گئیں اور لڑکی کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔
لڑکی کا نام سارہ ملک ہے شناختی کار ڈ پر درج ایڈریس محمود آباد کا ہے لڑکی جانوروں کے اسپتال میں جاب کرتی ہے اور مزیدتفتیش جاری ہے۔
پولیس لڑکی کے ورثاء سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے اور واقعے سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے۔