جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بینظیر اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے پر بچی انتقال کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال کےچلڈرن وارڈ میں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے پر بچی انتقال کر گئی۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ آکسیجن کی عدم دستیابی کے باعث 10ماہ کی بچی انتقال کر گئی۔ کمسن علیزہ کو گزشتہ روز واہ کینٹ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بینظیربھٹو اسپتال میں کمسن علیزہ کے جاں بحق ہونے پر لواحقین غم سے نڈہال ہیں۔ ہولی فیملی اسپتال کی بندش کے باعث چلڈرن وارڈ میں بچوں کی تعدادبڑھ چکی ہے۔

- Advertisement -

ایم ایس طاہررضوی کا کہنا ہے کہ چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ہمارے پاس مریض بچے گنجائش سےزیادہ ہیں، ہولی فیملی اسپتال میں تعمیراتی کام کی وجہ سے ورک لوڈ زیادہ ہے چلڈرن وارڈمیں ہمارے پاس 280 بیڈز موجود ہیں، اوورلوڈ کی وجہ سے مریضوں کی تعداد 315 سے زائد ہے۔

چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی کا بیان دینے والے ڈاکٹر کے خلاف اسپتال انتظامیہ نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی میں ڈاکٹر اسدشبیر، اےایم ایس ڈاکٹر عنایت اور ڈاکٹر عابدحسن شامل ہیں۔ کمیٹی 24 گھنٹے میں ڈاکٹر کیخلاف انکوائری رپورٹ اسپتال انتظامیہ کو پیش کرےگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں