کراچی میں 17 سالہ لڑکی نے گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گلبرگ بلاک 12 میں پیش آیا جہاں گھر میں لڑکی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں لڑکی کی شناخت لائبہ دختر اقبال کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا ہے اور واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
دوسری جانب منظور کالونی میں ایک شخص نے خودکشی کر لیا، 28 سالہ فرقان کی پھندا لگی لاش گھر سے ملی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لےکر کارروائی شروع کر دی ہے۔