پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

چڑیا گھر کی رونق ‘ ہتھنی نورجہاں’ چل بسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تمام کوششیں رائیگاں، کراچی چڑیا گھر کی علیل ہتھنی چل بسی۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹرسید سیف الرحمان نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز سے ہتھنی نورجہاں بخارمیں مبتلاتھی، ہتھنی کو بچانےکیلئےتمام کوششیں کی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور آج چل بسی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا کہ ہتھنی نورجہاں کا علاج عالمی سطح کےماہرین کی زیرنگرانی ہورہاتھا، گزشتہ دنوں ہتھنی نورجہاں کے علاج کیلئےفورپازکی ٹیم کراچی آئی تھی۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں 17 سال سے موجود نورجہاں گذشتہ کئی روز سے زمین پر لیٹی ہوئی تھی اور اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوپارہی تھی۔

نورجہاں کو رواں ماہ کے شروع میں پیٹ میں درد تشخیص ہوا تھا جس کے باعث انہیں پیشاب کرنے میں تکلیف تھی اور پیشاب بند ہوگیا تھا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے ہتھنی کی تشویش ناک حالت کا جائزہ لینے کے بعد ادویات کے ساتھ ساتھ جسمانی تھراپی بھی تجویز کی تھی۔

ہتھنی نور جہاں بیماری کے دوران تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیاست دان، اداکار اور مختلف شخصیات کی جانب سے کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے نورجہاں کےانتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کےدن اس افسوسناک خبر سےبہت دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بیمار ہتھنی کی زندگی بچانےکی ہرممکن کوشش کی، غیرملکی ڈاکٹروں کےمشورےکےمطابق اس کاعلاج جاری تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں