منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب سے اچھی خبر یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے سے زیادہ مریض صحت یاب ہورہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کورونا سے صحت یابی کی شرح نئے کیسز رپورٹ ہونے کے مقابلے میں بڑھ گئی۔ گزشتہ روز(5جون) کو وبا کے ایک ہزار 144 مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 253 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

- Advertisement -

سعودی وزارت صحت نے اعدادوشمار میں بتایا کہ مذکورہ دن کورونا کے 16 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 440 ہو گئی ہے۔

مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار 636 ریکارڈ کی گئی جن میں سے ایک ہزار 539 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں، سب سے زیادہ نئے مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے۔

سعودی شہر مکمہ میں نئے کیسز کی تعداد 374 رہی جبکہ ریاض ریجن میں 271 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں مجموعی طور پر چار لاکھ 56 ہزار 562 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے چار لاکھ 39 ہزار 459 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں