تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

خوشخبری: سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

ریاض: سونے کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخ کم ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز 24 قیراط والا ایک گرام سونا 219 ریال میں دستیاب رہا۔

سعودی عرب میں زیادہ طلب کیا جانے والا 21 قیراط والا ایک گرام سونا سستا ہوکر 191.63 ریال ہوگیا ہے۔

اسی طرح 18 قیراط والے ایک گرام سونا 164.25 ریال میں فروخت ہوا۔ جبکہ چودہ قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 127.75 ریال ریکارڈ کی گئی۔

سونا خریدنے کا سنہری موقع، قیمتیں گرگئیں

مملکت میں ایک اونس سونا 6811 ریال میں بیچا گیا۔ 21 قیراط کا آٹھ گرام والا سونے کے بسکٹ کی قیمت کم ہوکر 1533 ریال ہوگئی۔ سونے کے نرخوں میں گزشتہ روز بھی کمی دیکھی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -