تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

خوشخبری: سونے کی قیمتیں گرگئیں

ریاض: عالمی گولڈ منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد سعودی عرب میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا کاروبار بڑھتی قیمتوں کے باعث متاثر تھا جس کے اثرات سعودی عرب سمیت دنیا کی دیگر منڈیوں پر بھی پڑے۔

تاہم اب مملکت میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونا کم ہوکر 214.37 ریال کا ہوگیا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 187.57 ریال ہوگئی ہے۔

سعودی عرب سمیت پورے علاقے میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کی مانگ برقرار رہی۔

اسی طرح مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 160.77 ریال میں ہوگئی جبکہ 14 قیراط ایک گرام والے سونے کے نرخ 125.05 ریال ریکارڈ کیے گئے۔

ایک اونس سونے کی قمیت کم ہوکر 6667.05 ریال ہوگئی، 21 قیراط 8 گرام سونے کا بسکٹ 1500.56 ریال کا رہا۔

Comments

- Advertisement -