پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

اچھی خبر: مسافر خوشی سے نہال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والا مسافر گمشدہ سامان واپس ملنے پر خوشی سے نہال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ملازم نے فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کی اور مسافر کو کھویا ہوا سامان اس تک پہنچا دیا۔

کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافر کا گمشدہ سامان واپس مل گیا۔ مسافر کے پرس میں 9ہزار سے زائدکینیڈین ڈالر اور قیمتی دستاویز موجود تھے۔

- Advertisement -

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ؛ ناقص تعمیر کے باعث بارش سے سیلنگ گرنے کی ویڈیو  وائرل - ایکسپریس اردو

مسافر قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پرواز پی کے308کے ذریعے اسلام آباد پہنچا تھا۔ مسافر کا پرس لاؤنچ میں گرگیا تھا۔ سی اے اے کے ویجلنس ٹیم نے پرس اٹھا کر ڈی ٹی ایم آفس جمع کرا دیا تھا۔

ایئر پورٹ عملے کی فرض شناسی : مسافر کو قیمتی سامان اور نقدی مل گئی

بعد ازاں سی سی ٹی وی کی مدد سے مسافر کو تلاش کیا گیا اور پھر ضروری کارروائی کے بعد مسافر کی رقم اور دستاویز حوالے کردیا جس پر مسافر بے حد خوش ہوا۔

مسافر نے سول ایوی ایشن عملے کی فرض شناسی کو سراہا اور ادارے کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں