جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حکومت نے بھی عدلیہ سے متعلق مواد پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے بھی ٹی وی چینلز کو عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر کرنے سے روک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے ٹی وی چینلز کو عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر نہ کرنے کا باقاعدہ حکم جاری کر دیا۔

عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر کرنے والے چینل توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔

- Advertisement -

وفاقی حکومت نے حکم نامہ سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر کرنے کو توہین عدالت سمجھا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کےحکم کاحوالہ بھی دیا ہے۔

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں