جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دو بار اضافے کے بعد اس میں معمولی کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے سے کم ہو کر 267 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کر رہے ہیں جس کے بعد اس کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے سے کم ہو کر 187روپے 73 پیسے ہوفی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12روپے فی لیٹر کمی کر دی اور اب اس کی 184روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں