تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

’حکومتی ٹولے کو جنیوا میں بھیک مانگتے شرم نہیں آتی، یہ خالی ہاتھ لوٹیں گے‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 13جماعتوں کےحکومتی ٹولے نے چند ماہ میں معیشت تباہ کر دی ملک میں اس وقت مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال، پنجاب کےعوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ عمران خان نے تمام ایشوز پر کھل کر گفتگو کی اور آٹےکی صورتحا ل پر اظہارخیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہم نے پنجاب میں سرکاری گندم کا کوٹہ دوگنا کر دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ معیشت کو سنبھالنے کے دعویدار اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں، لاؤلشکر سمیت جینوا جاکر بھیک مانگتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی، نااہل اورنالائق ٹولہ جینوا سےبھی خالی ہاتھ واپس لوٹےگا آج معیشت نہ سنبھلی توکل اس کانقصان ریاست کوہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اندھےحکمران مہنگائی کاطوفان لےکر آئے ہیں پنجاب حکومت کی ڈائرکیشن مثبت اندازمیں آگےبڑھ رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ مسلط بےحس ٹولے نےغریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے یہ لوگ عوامی مسائل پر توجہ کی بجائے اپنے آپ کو کلیئر کرانے میں لگے ہیں عمران خان ہمارےلیڈرہیں، ہرفیصلےمیں ساتھ کھڑےرہیں گے ہمارااتحاد پہلےسےزیادہ مضبوط ہے۔

Comments

- Advertisement -